ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ: پاکستان کی جنوبی افریقہ کو 93 رنز سے شکست

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ: پاکستان کی جنوبی افریقہ کو 93 رنز سے شکست
کیپشن: پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو شکست دیدی

ویب ڈیسک: پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 93 رنز سے شکست دیدی۔ پاکستان کو 2 میچز کی ٹیسٹ سیریز میں 0-1 کی برتری مل گئی۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز 277 رنز کے ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم 183 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ مہمان ٹیم کی جانب سے ڈیوالڈ بریوس 54 جبکہ ریان رکیلٹن 45 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ قومی ٹیم کی جانب سے نعمان علی اور شاہین شاہ آفریدی نے 4،4 جبکہ ساجد خان نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ نعمان علی نے ٹیسٹ میچ میں مجموعی طور پر 10 وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 269 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔ مہمان ٹیم کی جانب سے ٹونی ڈی زورزی 104 جبکہ ریان رکیلٹن 71 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ قومی ٹیم کی جانب سے نعمان علی نے 6 اور ساجد خان نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی تھی۔ پاکستان کو میچ میں 109 رنز کی برتری حاصل تھی۔

اس سے قبل پاکستان نے پہلی اننگز میں 378 رنز بنا رکھے تھے۔ قومی ٹیم کی جانب سے امام الحق اور سلمان علی آغا نے 93، 93 رنز بنائے تھے۔ کپتان شان مسعود 76 ، محمد رضوان 75، بابراعظم 23 ، عبد شفیق نے 2 سکور بنائے۔ شاہین شاہ آفریدی 7 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ ساجد خان، نعمان علی اور سعود شکیل صفر پر ہی آؤٹ ہوگئے۔

Watch Live Public News