آئی سی سی نے ون ڈے اور ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ جاری کر دی

 آئی سی سی نے ون ڈے اور ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ جاری کر دی
کیپشن:  آئی سی سی نے ون ڈے اور ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ جاری کر دی

 ویب ڈیسک: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے اور ٹیسٹ پلیئرز کی رینکنگ جاری کر دی۔

آئی سی سی ون ڈے بیٹرز رینکنگ میں بھارت کے شبمن گل کی پہلی پوزیشن برقرار۔ افغانستان کے ابراہیم زدران 8 درجہ لمبی چھلانگ کے بعد دوسرے نمبر پر آگئے۔ بھارت کے روہت شرما ایک درجہ تنزلی کے بعد تیسرے نمبر پر چلے گئے۔ پاکستان کے بابراعظم ایک درجہ تنزلی کے بعد چوتھے نمبر پر چلے گئے۔ افغانستان کے محمد نبی 6درجہ بہتری کے بعد 50 ویں نمبر پر آگئے۔

افغانستان کے راشد خان ون ڈے میں نمبر ون باؤلر بن گئے۔ راشد خان نے ساوتھ افریقہ کے کیشو مہاراج سے پہلی پوزیشن چھینی لی۔ راشد خان 5 درجہ بہتری کے بعد نمبر ون باولر بنے۔

ساوتھ افریقہ کے کیشو مہاراج ایک درجہ تنزلی کے بعد دوسرے نمبر پر چلے گئے۔ افغانستان کے عظمت اللہ عمر زئی 19 درجہ بہتری کے بعد 21 ویں نمبر پر پہنچ گئے۔ افغانستان کے عظمت اللہ عمرزئی ون ڈے کرکٹ میں نمبر ون آل راونڈر بن گئے۔ زمبابوے کے سکندر رضا ایک درجہ تنزلی کے بعد دوسرے نمبر پر چلے گئے۔ افغانستان کے راشد خان دو درجہ بہتری کے بعد چوتھے نمبر پر پہنچ گئے۔

آئی سی سی ٹیسٹ بیٹرز رینکنگ میں انگلینڈ کے جو روٹ کی پہلی پوزیشن برقرار۔ بھارت کے یشسوی جیسوال دو درجہ بہتری کے بعد پانچویں نمبر پر آگئے۔ ساؤتھ افریقہ کے ٹیمبا باووما ایک درجہ تنزلی کے بعد چھٹے نمبرپر چلے گئے۔ پاکستان کے سعود شکیل کی 12ویں، محمد رضوان کی 20 اور بابرا عظم کی 24 ویں پوزیشن برقرار۔

آئی سی سی ٹیسٹ باولرز رینکنگ میں بھارت کے جسپریت بمرا کی پہلی پوزیشن برقرار۔ پاکستان کے نعمان علی کی چھٹی پوزیشن برقرار۔ بھارت کے کلدیپ یادیو 7 درجہ بہتری کے بعد 14 ویں نمبر پر آگئے۔ پاکستان کے شاہین آفریدی ایک درجہ بہتری کے بعد 22 ویں نمبر پر آگئے۔

آئی سی سی ٹیسٹ آل راونڈرز رینکنگ میں بھارت کے رویندرا جڈیجہ کی پہلی پوزیشن برقرار۔ ساوتھ افریقہ کے کاربن بوش دو درجہ بہتری کے بعد 12 ویں نمبر پر آگئے۔ ساوتھ افریقہ کے کگیسو ربادا ایک درجہ بہتری کے بعد 14 ویں نمبر پر پہنچ گئے۔

Watch Live Public News