(ویب ڈیسک) نومنتخب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔
تفصیلات کے مطابق نو منتخب وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کی حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس میں ہوئی۔حلف برداری کی تقریب میں کارکنان بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے نومنتخب وزیر اعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی سے حلف لیا۔گورنرفیصل کریم کنڈی کی وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
تقریب حلف برداری میں اسپیکر صوبائی اسمبلی، ڈپٹی اسپیکر صوبائی اسمبلی، اراکین، سینٹ، قومی و صوبائی اسمبلی، چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا شہاب علی شاہ ،آئی جی پولیس ذوالفقار حمید، کمشنر پشاور سمیت صوبائی محکموں کے انتظامی سربراہان نے شرکت کی۔