پاک سعودی دفاعی معاہدے کو 90 فیصد پاکستانیوں کی حمایت حاصل، گیلپ سروے

پاک سعودی دفاعی معاہدے کو 90 فیصد پاکستانیوں کی حمایت حاصل، گیلپ سروے

(ویب ڈیسک) گیلپ کا نیا سروے آگیا۔ پاکستانیوں کی اکثریت نے پاکستان اور سعودی عرب کے دفاعی معاہدے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

گیلپ پاکستان نے نیا سروے جاری کردیا۔جس میں  پاک سعودی دفاعی معاہدے پر 90 فیصد نے خوشی کا اظہار  اور حمایت کی ہے۔

سروے کے مطابق  79 فیصد سعودی عرب کے دفاع کےلیے پاک فوج کی صلاحیتوں پر مکمل اعتماد کرتے نظرآئے ۔ 84 فیصد   پاکستانیوں نے کہا وہ سعودیہ کے حفاظت  کیلئے   پاک فوج کی مستقبل میں کارروائیوں کی حمایت کرتے ہیں۔

اس سوال پر کہ دفاعی معاہدے سے پاکستان کو کیافائدہ ہوگا؟ 29 فیصد نے پاکستان پر حملے کی صورت میں سعودی عرب کی حمایت ملنےکا کہا، 23 فیصد نے عالمی سطح پر ساکھ میں اضافے  کا کہا۔

سروے میں  کہا گیا ہے کہ  23 فیصد پاکستانیوں  نے سرمایہ کاری سمیت دیگر معاشی فوائد ملنے کا امکان ظاہر کیا۔22 فیصد نے روزگار کے نئے مواقع ملنے  جبکہ 6 فیصد نے فوجی مشقوں ، تربیت اورجدید ٹیکنالوجی کے تبادلے سے پاکستان کو فائدہ ہونے کا بتایا ۔اسی طرح 76 فیصد پاکستانیوں نے معاہدے کے بعد پاک فوج پر بھروسہ بڑھنے کا بھی کہا۔

Watch Live Public News