شکست کے داغ مٹانے کا موقع، پاک بھارت ایک اور میچ جلد متوقع

شکست کے داغ مٹانے کا موقع، پاک بھارت ایک اور میچ جلد متوقع
کیپشن: شکست کے داغ مٹانے کا موقع، پاک بھارت ایک اور میچ جلد متوقع

ویب ڈیسک: ایشیا کپ 2025 کے ہائی وولٹیج میچ میں بھارت نے پاکستان کو بہ آسانی 7 وکٹوں سے زیرکرلیا۔ تاہم پاکستانی کرکٹ شائقین کیلئے اچھی خبر یہ ہے کہ شاہینوں کو جلد شکست کے داغ مٹانے کا ایک اور موقع مل سکتا ہے۔

کرکٹ تجزیہ کاروں کے مطابق آئندہ اتوار 21 ستمبر کو سپرفور مرحلے کا آغاز پاک بھارت میچ سے ہونے کے قومی امکانات ہیں۔ 

ٹورنامنٹ کے فارمیٹ کے مطابق گروپ بی سے کوالیفائی کرنے والی دو ٹیموں سے اس کے بعد پاکستان کے میچ کھیلنا ہوں گے۔ ماہرین کا ماننا ہے کہ سپرفور مرحلہ پاکستان کے لیے اتنا آسان ہیں ہوگا۔ اگر پاکستان کو فائنل کیلئے کوالیفائی کرنا ہے تو اسے بہترین کرکٹ کھیلنا ہوگی۔ 

Watch Live Public News