جنگلات اراضی ریفرنس:چودھری پرویزالہٰی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور

جنگلات اراضی ریفرنس:چودھری پرویزالہٰی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور
کیپشن: جنگلات اراضی ریفرنس:چودھری پرویزالہٰی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور

ویب ڈیسک: لاہور ہائیکورٹ سے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کیلئے اچھی خبر آگئی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ نےسابق وزیر اعلی چودھری پرویز الہی کی احتساب عدالت کے فیصلے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کی۔سماعت جسٹس صداقت علی خان اور جسٹس وحید خان پر مشتمل ڈویژن بنچ نے کی۔

عدالت نے چودھری پرویز الہی کی حاضری سے استثنی کی درخواست منظور کرلی۔عدالت نے احتساب عدالت راولپنڈی کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا۔

یاد رہے کہ تخت پڑی جنگلات اراضی ریفرنس میں احتساب عدالت نے پرویز الہی کی حاضری سے استثنی کی درخواست خارج کی تھی۔چودھری پرویز الہی نے احتساب عدالت کے فیصلے کو ہائی کورٹ میں چیینج کیا تھا۔چودھری پرویز الہی کے وکیل سردار عبدالرزاق خان عدالت پیش ہوئے۔عدالت نے ٹرائل کورٹ کو قانون کے مطابق دوبارہ فیصلے کی ہدایت کردی۔

Watch Live Public News