ایشیا کپ: بھارتی کھلاڑیوں کو ہاتھ ملانے سے روکنے والے کا نام سامنے آگیا

ایشیا کپ: بھارتی کھلاڑیوں کو ہاتھ ملانے سے روکنے والے کا نام سامنے آگیا
کیپشن: ایشیا کپ: بھارتی کھلاڑیوں کو ہاتھ ملانے سے روکنے والے کا نام سامنے آگیا

ویب ڈیسک: ایشیا کپ 2025 میں پاکستان اور بھارت کے درمیان دبئی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا میچ کرکٹ کے لحاظ سے یکطرفہ رہا، مگر میچ کے بعد پیش آنے والے واقعے نے کھیل کی روح کو متاثر کیا۔

بھارتی ٹیم نے میچ جیتنے کے باوجود پاکستانی کھلاڑیوں سے روایتی مصافحہ  کرنے سے انکار کر دیا اور فوراً ڈریسنگ روم واپس چلی گئی، جس پر شائقین اور ماہرین نے افسوس اور حیرت کا اظہار کیا۔

ذرائع کے مطابق، بھارتی کپتان سوریا کمار یادو پر حالیہ دنوں میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی سے ہاتھ ملانے پر شدید تنقید ہوئی، جس کے بعد انہوں نے نہ صرف ٹاس کے وقت پاکستانی کپتان سلمان علی آغا سے مصافحہ نہیں کیا بلکہ میچ کے بعد بھی ٹیم کو دور رکھنے کی پالیسی اپنائی۔

صورتحال اس وقت مزید ناپسندیدہ ہوئی جب پاکستانی کپتان اور کوچ مائیک ہیسن بھارتی ڈریسنگ روم گئے، مگر دروازے بند پائے اور کوئی بھارتی کھلاڑی باہر نہ آیا۔ جس پر کوچ ہیسن نے کہا کہ ہم  کھیل میں دوستی کا مظاہرہ کرنا چاہتے تھے، مگر بھارتی ٹیم کے رویے نے مایوس کیا۔

بھارتی میڈیا (NDTV) کے مطابق، یہ رویہ اتفاقیہ نہیں بلکہ ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر کی ہدایت پر اختیار کیا گیا، جنہوں نے کھلاڑیوں کو پاکستانی ٹیم سے ہاتھ ملانے یا بات چیت سے روک دیا تھا۔

Watch Live Public News