عمرے ویزے کی آڑ میں ملازمت کیلئے سعودی عرب جانے والے 16 مسافر آف لوڈ

 عمرے ویزے کی آڑ میں ملازمت کیلئے سعودی عرب جانے والے 16 مسافر آف لوڈ

ویب ڈیسک: ایف آئی اے امیگریشن کی پشاور ایئرپورٹ پر کارروائی ، عمرے ویزے کی آڑ میں ملازمت کے غرض سے سعودی عرب جانے والے 16 مسافروں کو  آف لوڈ کردیا۔

تفصیلات کےمطابق مسافر ملازمت کے غرض سے عمرے ویزے پر سعودی عرب جا رہے تھے، آف لوڈ ہونے والے مسافر کم عمر تھے اور اکیلے سفر کر رہے تھے۔

مسافروں کو عمرہ کے طریقہ کار کے بارے میں بھی کوئی معلومات نہیں تھیں، آف لوڈ ہونے والے مسافروں کے پاس سفری اخراجات کے حوالے سے 50 سے 200 ریال فی کس برآمد ہوئے۔

مسافر عمرہ ویزے پر سعودی عرب جا کر غیر قانونی طور پر کام کرنا چاہتے تھے، مسافروں نے کرک کے رہائشی ایجنٹ  ابرار کو فی کس 3 لاکھ 50 ہزار روپے دئیے۔

ترجمان ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ مسافروں کو مزید قانونی کارروائی کے لئے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل پشاور منتقل کر دیا گیا۔ 

Watch Live Public News