گھوٹکی: مسافر بس سے اغوا19میں سے 11 مسافر بازیاب

گھوٹکی: مسافر بس سے اغوا19میں سے 11 مسافر بازیاب
کیپشن: گھوٹکی: مسافر بس سے اغوا19میں سے 11 مسافر بازیاب

ویب ڈیسک: سندھ کے ضلع گھوٹکی میں گڈو کشمور روڈ پر مسافر بس سے اغوا کیے گئے 19 افراد میں سے 11 کو بازیاب کرا لیا گیا ہے۔

ڈی ایس پی اوباڑو کے مطابق سومیانی کے علاقے میں مقابلے کے بعد مغویوں کو رہا کرایا گیا، جبکہ باقی افراد کی بازیابی کے لیے علاقے کی ناکہ بندی کر دی گئی ہے۔

پولیس اور رینجرز کی جانب سے ڈاکوؤں کا تعاقب جاری ہے اور سرچ آپریشن میں ڈرون کی مدد بھی لی جا رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق پیر کی شب گھوٹکی میں ڈاکوؤں نے مسافر بس پر حملہ کر کے 19 افراد کو اغوا کر لیا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ مرید شاخ کے قریب گڈو کشمور روڈ پر پیش آیا، جہاں مسلح افراد نے بس کو روک کر مسافروں کو یرغمال بنایا۔

عینی شاہدین کے مطابق بس میں خواتین سمیت 25 مسافر سوار تھے، تاہم ڈاکو خواتین کو چھوڑ کر 19 مرد مسافروں کو اپنے ساتھ لے گئے۔

پولیس کے مطابق حملے کے دوران ڈاکوؤں نے فائرنگ بھی کی جس کے نتیجے میں بس کے شیشے ٹوٹ گئے۔ متاثرہ بس صادق آباد سے کوئٹہ جا رہی تھی۔

واقعے کے بعد پولیس اور رینجرز نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے ڈاکوؤں کے تعاقب میں آپریشن شروع کر دیا۔

Watch Live Public News