(ویب ڈیسک ) وزیر اعظم شہباز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ میں اسرائیل کی رکنیت معطل کرنےکی تجویزکےحامی ہیں۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے عرب اسلامی ہنگامی سربراہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے قطر کی خود مختاری اورسلامتی کی خلاف ورزی کی، پاکستان قطر کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل کا قطر پر حملہ جارحانہ اقدامات کا تسلسل ہے، اسرائیل نے جارحیت کے ذریعے امن کی کوششوں کو شدید دھچکا دیا،جارحیت کے بعد سوال ہے کہ اسرائیل نے مذاکرات کا ڈھونگ کیوں رچایا؟۔
وزیراعظم نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے عالمی قوانین کی دھجیاں اڑانا قابل مذمت ہے،غزہ میں انسانیت سسک رہی ہے، انسانیت کے خلاف جنگی جرائم پر اسرائیل کو کٹہرے میں لانا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ میں اسرائیل کی رکنیت معطل کرنےکی تجویزکےحامی ہیں۔
وزیر اعظم شہبازشریف نے کہا کہ غزہ میں شہری آبادی کو فوری اور ہنگامی بنیادوں پر امداد کی فراہمی کا مطالبہ کرتے ہیں،1967 کی سرحدوں کے مطابق آزاد فلسطینی ریاست کا قیام چاہتے ہیں،ہم نےاجتماعی دانش سے اقدامات نہ کیے تو تاریخ معاف نہیں کرے گی۔