مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ اسلامی دنیا کے لیے اہم پیغام ہے: اردوان 

مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ اسلامی دنیا کے لیے اہم پیغام ہے: اردوان 
کیپشن: مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ اسلامی دنیا کے لیے اہم پیغام ہے: اردوان 

ویب ڈیسک: ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ اسلامی دنیا کے لیے ایک اہم پیغام ہے اور اس کے مثبت اثرات سامنے آئیں گے۔

شمالی صوبے سامسون میں نوجوانوں کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے ترک صدر نے کہا کہ سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ نے مل کر یہ قدم اس لیے اٹھایا ہے تاکہ اسلامی دنیا کو ایک واضح پیغام دیا جاسکے۔

رجب طیب اردوان کا کہنا تھا کہ اس اقدام کے نتیجے میں مثبت پیش رفت ہورہی ہے اور ہم اس میں کامیاب ہوں گے۔

دنیا کے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے پانچ مستقل ارکان سے زیادہ بڑی ہونے سے متعلق سوال پر ترک صدر نے کہا کہ وہ ایک منصفانہ عالمی نظام کے لیے اپنی وکالت جاری رکھیں گے۔

مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے رجب طیب اردوان نے کہا کہ ترکیہ آبنائے ہرمز میں ہونے والی پیش رفت پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔ ان کے مطابق صرف آبنائے ہرمز ہی نہیں بلکہ خلیج کے کئی علاقوں میں بھی سنگین نوعیت کی مشکلات درپیش ہیں۔

ترک صدر نے کہا کہ ترکیہ کا مؤقف واضح ہے کہ اسلامی دنیا کو درپیش مسائل پر جلد از جلد قابو پایا جانا چاہیے اور اس مقصد کے لیے ترکیہ اپنا کردار ادا کررہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس معاملے کو معمولی سمجھ کر نظرانداز نہیں کیا جاسکتا، کیونکہ ترکیہ سے لوگوں کی بہت زیادہ توقعات وابستہ ہیں۔

Watch Live Public News