نور مقدم قتل کیس: مجرم ظاہر جعفر کا سزائے موت کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع

نور مقدم قتل کیس: مجرم ظاہر جعفر کا سزائے موت کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع
اسلام آباد: نور مقدم قتل کیس کے مجرم ظاہر جعفر نے سزائے موت کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق مجرم ظاہر جعفر نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل دائر کر دی ہے۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ٹرائل کورٹ اور ہائیکورٹ نے شواہد کا درست جائزہ نہیں لیا، غلطیوں سے بھرپور ایف آئی آر پر سزا دینا انصاف کے اصولوں کے منافی ہے، جن شواہد کو پذیرائی دی گئی وہ قانون شہادت کے مطابق قابل قبول نہیں۔ مجرم ظاہر جعفر نے درخواست میں استدعا کی ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا سزائے موت کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے، سزائے موت کالعدم قرار دیتے ہوئے بری کرنے کا حکم دیا جائے۔ خیال رہے کہ ظاہر جعفر کو ٹرائل کورٹ نے ایک جرم میں عمر قید اور دیگر میں سزائے موت سنائی تھی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمر قید کو بھی سزائے موت میں تبدیل کر دیا تھا ، ظاہر جعفر کو مجموعی طور پر گیارہ سال سزا اور پانچ لاکھ روپے جرمانہ بھی کیا گیا ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔