پبلک نیوز: رپورٹ کے مطابق مودی سرکار کے ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات بدترین نہج پر پہنچ چکے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق انتخابات کے پیش نظر گودی میڈیا مودی کی تعریفوں کے پل باندھنے میں مصروف ہے جبکہ بین الاقوامی میڈیا مودی سرکار کا بھیانک چہرہ بے نقاب کررہا ہے۔
برطانوی نشریاتی ادارے(بی بی سی) کی رپورٹ کے مطابق بھارت کے ہمسایہ ممالک اس سے شدید ناراض ہیں۔ مودی سرکار کے ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات بدترین نہج پر پہنچ چکے ہیں۔
مودی سرکار کے بے شمار اندرونی تنازعات کے ساتھ ساتھ بیرونی روابط بھی شدید کشیدگی کا شکار ہوگئے ہیں۔
بی بی سی کی رپورٹ میں کہا گیا کہ بھارت خطے میں اپنی دھاک بٹھانے کی کوشش کررہا ہے لیکن چھوٹے ممالک بھی بھرپور جواب دے رہے ہیں۔
بنگلادیش میں بائیکاٹ انڈیا کی مہم زور پکڑ رہی ہے جبکہ چین کے ساتھ لداخ تنازعہ بھی سنگین کشیدگی اختیار کرچکا ہے۔
بھارت کے پاکستان کے ساتھ تعلقات تو پہلے ہی خراب ہیں لیکن اب مالدیپ، سری لنکا، یہاں تک کہ دوست ملک بنگلادیش کے ساتھ بھی دوستی خطرے میں ہے۔
بنگلادیش میں اینٹی انڈیا مہم دیکھ کر پتا چلتا ہے کہ وہاں کی عوام میں بھارت کو لے کر بہت غصہ موجود ہے۔
مالدیپ میں بھی انڈیا آؤٹ مہم زور پکڑ چکی ہے جبکہ صدر محمد معیز نے صاف الفاظ میں کہا کہ مالدیپ کی سرزمین پر کسی بھی بھارتی فوجی کو رہنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
بھارت کی سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی نے کچاتھیوو جزیرہ سری لنکا کو تحفے میں دیا تھا جبکہ مودی سرکار نے اسے بڑی غلطی قرار دیا۔
مودی سرکار نے ماضی کی حکومتوں کے برعکس ایک جارحانہ پالیسی اختیار کی ہے۔
سیاسی تجزیہ کار غزالہ وہاب کا کہنا ہے کہ بھارت کا اپنے پڑوسی ممالک کے مابین رعب اور دبدبہ ختم ہوچکا ہے ۔بھارت خطے میں غیر متعلقہ ہوچکا ہے اور مغربی ممالک بھی اس کی اوقات جان چکے ہیں۔
بھارتی عوام کا کہنا ہے کہ مودی سرکار ایونٹ مینجمنٹ اور پی آر مینجمنٹ میں بہت ماہر ہے، بھارت میں کچھ بھی اچھا ہو تو اس کا سہرا مودی کے سر سجا دیا جاتا ہے۔ مودی سرکار انتخابات کے پیش نظر ہمسایہ ممالک کے ساتھ تنازع کو طول دے کر انتہاپسند عوام کے ووٹ حاصل کرنا چاہتا ہے۔
بھارتی عوام کا مزید کہنا ہے کہ مودی سرکار ہمسایہ ممالک کو سیاسی ہتھیار کے طور پر استعمال کررہا ہے۔ مودی سرکار ہمسایہ ممالک کو سیاسی ہتھیار کے طور پر استعمال کررہا ہے۔
غزالہ وہاب کا کہنا ہے کہ ہماری خارجہ پالیسی کی جڑیں زمین میں بہت کمزور ہوچکی ہیں۔
بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی سطح پر اپنی ساکھ کو مظبوط بنانے کیلئے بھارت کے اپنے ہمسایہ ممالک کیساتھ مثبت تعلقات ناگزیر ہیں۔