(ویب ڈیسک ) ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے رواں ماہ 28 اور 29 اپریل کو سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے دورہ کے دوران معاہدوں پر دستخط نہ ہوسکے توسعودی ولی عہد کے مئی میں دورہ پاکستان کے دوران دستخط کئے جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق آج ہونے والے معاہدوں کو وزیراعظم کے ریاض کے دورہ کے دوران حتمی شکل دیکر دستخطوں کاامکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے 28 اور 29 اپریل کو ورلڈ اکنامک فورم کاانعقاد کیا جائے گا، ورلڈ اکنامک فورم میں دنیا بھر سے رہنما شرکت کریں گے۔
ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم ریاض میں سرمایہ کاری کونسل میں شرکت کریں گے۔