لندن پلان بنا اور پی ڈی ایم کی حکومت آگئی، خواجہ آصف

لندن پلان بنا اور پی ڈی ایم کی حکومت آگئی، خواجہ آصف

(ویب ڈیسک ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ لندن پلان بنا اور پی ڈی ایم کی حکومت آگئی، پی ڈی ایم حکومت میں معیشت کو دھڑام سے گرا دیا گیا۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایک ٹاک شو میں کہا  ہےکہ  کورونا کے بعد پوری دنیا لاک ڈاؤن میں گئی ایک شخص عمران خان تھا جس نے کہا یہ سب نہیں ہونے دوں گا۔ دنیا کی گروتھ ریٹ نیچے جا رہی تھی پاکستان میں کاروباری مواقع بڑھے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ   لندن پلان بنا اور پی ڈی ایم کی حکومت آگئی، پی ڈی ایم حکومت میں معشیت کو دھڑام سے گرا دیا گیا۔ ڈار صاحب وزیر خزانہ تھے اور گروتھ ریٹ منفی میں چلی گئی۔

Watch Live Public News