9 مئی جی ایچ کیو کیس:گواہان غیر حاضر، سماعت بغیر کارروائی ملتوی

9 مئی جی ایچ کیو کیس:گواہان غیر حاضر، سماعت بغیر کارروائی ملتوی
کیپشن: 9 مئی جی ایچ کیو کیس:گواہان غیر حاضر، سماعت بغیر کارروائی ملتوی

ویب ڈیسک:انسدادِ دہشت گردی  کی عدالت نے 9 مئی کے روز جی ایچ کیو پر حملے کے کیس کی سماعت 21 اپریل تک ملتوی کر دی۔

9 مئی کے روز جی ایچ کیو پر حملے کے کیس کی سماعت انسدادِ دہشت گردی عدالت  کے خصوصی جج امجد علی شاہ نے کی۔سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید، شیخ راشد شفیق و دیگر ملزمان، پی ٹی آئی کے وکیل فیصل ملک اور پراسیکیوٹر ظہیر شاہ بھی ٹیم کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔

استغاثہ کے گواہان کی عدم حاضری کے باعث آج کوئی کارروائی نہ ہو سکی۔

عدالت نے گواہان کو آئندہ تاریخ پر عدالت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت 21 اپریل تک ملتوی کر دی۔

عمران خان کے وکیل محمد فیصل ملک  کی میڈیا ٹاک

بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل محمد فیصل ملک نے عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت 21 اپریل تک ملتوی ہوئی ہے، استغاثہ کے گواہان موجود نہیں تھے، عدالت نے 2 گواہان، مجسٹریٹ اور مدعیٔ مقدمہ کو طلب کر رکھا تھا۔

وکیل فیصل ملک نے یہ بھی بتایا کہ عدالت سے استدعا کی ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی اجازت دی جائے، ایک ہی نوعیت کے تمام مقدمات کو یکجا کر کے ایک ساتھ ٹرائل شروع کیا جائے۔

Watch Live Public News