ملزمہ ایک خاتون ہے،اس کا جسمانی ریمانڈ کیوں ضروری ہے؟چیف جسٹس پاکستان

ملزمہ ایک خاتون ہے،اس کا جسمانی ریمانڈ کیوں ضروری ہے؟چیف جسٹس پاکستان
کیپشن: ملزمہ خاتون ہے،اس کا جسمانی ریمانڈ کیوں ضروری ہے؟چیف جسٹس پاکستان

ویب ڈیسک: سپریم کورٹ میں صنم جاوید کے خلاف 9 مئی 2023 سے متعلق مقدمے کی سماعت کے دوران چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے کہا ہے ملزمہ عورت ہے، اس کا جسمانی ریمانڈ کیوں درکار ہے؟

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں پی ٹی آئی کی کارکن صنم جاوید کے خلاف 9 مئی 2023 سے متعلق مقدمے کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی۔

دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دیےملزمہ ایک خاتون ہے، اس کا جسمانی ریمانڈ کیوں ضروری ہے؟

عدالت کو اسپیشل پراسیکیوٹر ذوالفقار نقوی نے آگاہ کیا کہ لاہور ہائی کورٹ نے جسمانی ریمانڈ کے خلاف صنم جاوید کی درخواست پر انہیں مقدمے سے ڈسچارج کر دیا ہے۔

سپریم کورٹ نے اس معاملے پر صنم جاوید کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت کے لیے طلب کر لیا۔ واضح رہے کہ صنم جاوید نے جسمانی ریمانڈ کے خلاف لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

Watch Live Public News