(ویب ڈیسک ) بانی پی ٹی آئی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں کل ملاقاتوں کا دن ہے۔جس کیلئے رہنماؤں کی لسٹ اڈیالہ جیل حکام کو بھیج دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کوآرڈینیٹر سلمان اکرم راجا نے ملاقات کیلئے رہنماؤں کی لسٹ اڈیالہ جیل حکام کو بھیج دی۔ لسٹ میں عمر ایوب، شبلی فراز، صاحبزادہ حامد رضا کا نام شامل ہے۔ علامہ راجا ناصر عباس، احمد بچھر، زرتاج گل وزیر بھی ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل جائیں گی۔
ملاقات کیلئے کوآرڈینیٹر سلمان اکرم راجا کے دستخط کے بعد لسٹ سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو بھیجی گئی ہے۔
