آئی ایم ایف نے پاکستان کی معاشی اصلاحات اور استحکام کو مثبت پیش رفت قرار دیدیا

آئی ایم ایف نے پاکستان کی معاشی اصلاحات اور استحکام کو مثبت پیش رفت قرار دیدیا
کیپشن: آئی ایم ایف نے پاکستان کی معاشی اصلاحات اور استحکام کو مثبت پیش رفت قرار دیدیا

ویب ڈیسک: عالمی مالیاتی ادارے کی سربراہ کرسٹالینا جارجیوا نے پاکستان کی معاشی اصلاحات اور استحکام کو سراہتے ہوئے مثبت پیش رفت قرار دیا ہے۔

بہار دو ہزار چھبیس کے اجلاس کے موقع پر وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سے ملاقات کے دوران انہوں نے پاکستان میں جاری معاشی اصلاحات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری اپنے بیان میں کرسٹالینا جارجیوا کا کہنا تھا کہ پاکستان نے اصلاحاتی پروگرام پر مؤثر انداز میں عمل کیا ہے، جس کے نتیجے میں معیشت میں استحکام آیا اور سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مضبوط معاشی حکمتِ عملی کے ساتھ گہری اور دیرپا اصلاحات کا سلسلہ جاری رکھنا ضروری ہے، تاکہ معاشی ترقی کو برقرار رکھا جا سکے اور عوام کی فلاح و بہبود میں مزید بہتری لائی جا سکے۔

Watch Live Public News