پاک بحریہ کا مقامی طور پر تیارکردہ اینٹی شپ میزائل کا کامیاب تجربہ

پاک بحریہ کا مقامی طور پر تیارکردہ اینٹی شپ میزائل کا کامیاب تجربہ
کیپشن: پاک بحریہ کا مقامی طور پر تیارکردہ اینٹی شپ میزائل کا کامیاب تجربہ

ویب ڈیسک: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کیجانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق پاک بحریہ نے شمالی بحیرہ عرب میں مقامی طور پر تیار کردہ اینٹی شپ بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کے جہاز سے فائر کئے گئے برق رفتار میزائل نے طویل فاصلے پر موجود ہدف کو انتہائی درستگی سے نشانہ بنایا۔ نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف سمیت منصوبہ سے منسلک سائنسدانوں اور انجینئرز نے میزائل فائرنگ کا مشاہدہ کیا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ میزائل جدید ترین گائیڈنس سسٹم اور دیگر خصوصیات کا حامل ہے۔ میزائل دشمن کے دفاعی نظام سے بچنے اور انتہائی درستگی کے ساتھ اپنے ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ میزائل کا کامیاب تجربہ پاک بحریہ کی تکنیکی برتری اور عملی مہارت کا عکاس ہے۔

صدرِ پاکستان، وزیراعظم، چیف آف ڈیفنس فورسز اور سروسز چیفس نے کامیاب میزائل تجربہ میں حصہ لینے والے یونٹس اور سائنسدانوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔

Watch Live Public News