(ویب ڈیسک) امیر قطر نے مشرق وسطیٰ کے تنازعے کے خاتمے کے لئے پاکستان کی کاوشوں کی ستائش کی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ملاقات کی،دونوں رہنماؤں کے درمیان علاقائی و عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔دونوں رہنماؤں نے مشرق وسطیٰ کی تازہ ترین صورتحال پر بات چیت کی۔
امیر قطر نے وزیراعظم شہباز شریف اور پاکستان کے وفد کو خوش آمدید کہا۔ امیر قطر نے مشرق وسطیٰ کے تنازعے کے خاتمے کے لئے پاکستان کی کاوشوں کی ستائش کی۔انہوں نے پاکستان کی جانب سے علاقائی و عالمی امن کے قیام کی سفارتی کوششوں کی تعریف کی۔
وزیراعظم نے قطر اور دیگر خلیجی ممالک پر ہونے والے حملوں کی مذمت کی۔انہوں نے قطر کی قیادت اور عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیا۔دونوں رہنماؤں نے جنگ بندی اور قیام امن کی کوششوں کی اہمیت پر زور دیا ۔
دونوں رہنماؤں نے خصوصاً توانائی کی ترسیل کو بلا تعطل یقینی بنانے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔اس کے علاوہ باہمی دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال اور انہیں مضوط بنانے پر اتفاق کیا گیا
ملاقات میں سیکیورٹی، دفاع اور توانائی کے شعبوں میں تعاون کو مزید گہرا اور مضبوط بنانے کا عزم دہرایا گیا۔