(ویب ڈیسک ) موبائل فون پر پاکستان ٹیلی کمنیونیکیشن اتھارٹی ( پی ٹی اے) ٹیکس سے متعلق اہم خبر آگئی۔
سیدعلی قاسم گیلانی نے بیان میں کہا ہے کہ پی ٹی اے کے ٹیکسز کا معاملہ ہم قومی اسمبلی کی فائنانس کمیٹی میں لے کر گئے۔اس کمیٹی میں چیئرمین ایف بی آر، چیئرمین پی ٹی اے اور سیکرٹری فائنانس نے وعدہ کیا تھا کہ ہم مارچ میں ایک جوائنٹ سٹڈی مکمل کریں گے اور کمیٹی کو اپنی رپورٹ جمع کرائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی کی فائنانس کمیٹی میں آج ایف بی آر نے جو رپورٹ جمع کرائی ، اس میں تمام ممبران نے یہ وفاقی حکومت اوروزارت خزانہ سفارش کی ہے کہ جو موبائل فون پر ٹیکس چارج کرنے سے موبائل لینا مشکل ہوگیا ہے۔
سید علی قاسم گیلانی نے بتایا کہ قومی اسمبلی کی کمیٹی نے سفارش کی ہے کہ موبائل فون پر جو پی ٹی اے کا ٹیکس جو چارج ہورہا ہے اس کو آدھا کردیاجائے۔
انہوں نے کمیٹی کے چیئرمین سمیت تمام ممبران کو مبارکباد بھی دی۔