ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا کے وزیر تعمیرات و مواصلات شکیل احمد خان اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق شکیل خان نے کہا کہ اس کرپٹ نظام میں کابینہ کا حصہ رہنا ممکن نہیں، وزیراعلیٰ اس وقت صوبہ میں کرپشن کے سرغنہ ہیں،علی امین گنڈا پور میرے محکمے میں مداخلت کر رہے تھے، وزیراعلیٰ کسی اور کے اشاروں پر کام کر رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سے اختلافات اصولوں پر ہیں، صوبائی حکومت اپنے اصولی موقف سے پیچھے ہٹ گئی، وزیراعلیٰ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے اصولوں کو اپنے پاؤں تلے روند دیا ہے، اس بدعنوان نظام کا مزید حصہ نہیں رہ سکتا، وزیر اعلیٰ کو استعفی بھیج دیا ہے۔