پی ٹی آئی کے اہم رہنما کےاستعفے پر علی امین گنڈاپورکا سخت ردعمل

پی ٹی آئی کے اہم رہنما کےاستعفے پر علی امین گنڈاپورکا سخت ردعمل
کیپشن: پی ٹی آئی کے اہم رہنما کےاستعفے پر علی امین گنڈاپورکا سخت ردعمل

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا کے وزیر تعمیرات و مواصلات شکیل احمد خان کے استعفے پر علی امین گنڈاپورکا سخت ردعمل آگیا۔

تفصیلات کے مطابق شکیل خان کے استعفے پر علی امین گنڈا پور نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ابھی تک تحریری استعفیٰ موصول نہیں ہوا، کمیٹی نے شکیل خان کو کابینہ سے ہٹانے کی سفارش کی، شکیل خان کو ڈی نوٹیفائی کرنے کی سمری پر دستخط کر کے گورنر کو بھیج دی۔

یادرہے کہ خیبرپختونخوا کے وزیر تعمیرات و مواصلات شکیل احمد خان اپنے عہدے سے استعفیٰ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کرپٹ نظام میں کابینہ کا حصہ رہنا ممکن نہیں، وزیراعلیٰ اس وقت صوبہ میں کرپشن کے سرغنہ ہیں،علی امین گنڈا پور میرے محکمے میں مداخلت کر رہے تھے، وزیراعلیٰ کسی اور کے اشاروں پر کام کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سے اختلافات اصولوں پر ہیں، صوبائی حکومت اپنے اصولی موقف سے پیچھے ہٹ گئی، وزیراعلیٰ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے اصولوں کو اپنے پاؤں تلے روند دیا ہے، اس بدعنوان نظام کا مزید حصہ نہیں رہ سکتا، وزیر اعلیٰ کو استعفی بھیج دیا ہے۔

Watch Live Public News