ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن:پرویز الہٰی کی حاضری معافی کی درخواست منظور

ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن:پرویز الہٰی کی حاضری معافی کی درخواست منظور
کیپشن: ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن:پرویز الہٰی کی حاضری معافی کی درخواست منظور

ویب ڈیسک: لاہور کی احتساب عدالت نے ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن ریفرنس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالہیٰ کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئےسماعت 28 اگست تک ملتوی کردی۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت لاہور کے جج زبیر شہزاد کیانی نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھر ی پرویز الہی سمیت دیگر کے خلاف ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن ریفرنس پر سماعت کی۔

چودھری پرویز الہیٰ کی جانب سے حاضری معافی کی درخواست دائر کی گئی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ پرویز الہیٰ کی طبیعت ناساز ہے، عدالت ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرے۔

نیب کی جانب سے عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ پرویزالہی کو انکوئری ریکارڈ دینے کے حوالے سے احتساب عدالت کا فیصلہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔

بعدازاں عدالت نے پرویز الہیٰ کی جانب سے حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت 28 اگست تک ملتوی کردی۔

Watch Live Public News