ڈاکٹر شاہد صدیق قتل کیس: شوٹر گرفتار، سنسنی خیز انکشافات

ڈاکٹر شاہد صدیق قتل کیس: شوٹر گرفتار، سنسنی خیز انکشافات
کیپشن: ڈاکٹر شاہد صدیق قتل کیس: شوٹر گرفتار، سنسنی خیز انکشافات

ویب ڈیسک: ڈاکٹر شاہدصدیق قتل کیس کی تفتیش مکمل، شوٹر گرفتار، شناخت سامنے آگئی۔ وقوعہ پر کتنے لوگ پہنچے؟ فائرنگ کس نے کی ؟ سنسنی خیز تفصیلات سامنے آگئیں۔ 

پولیس تحقیقات کے مطابق جائے وقوعہ پر ملزم سجاد، شاہد اور نواز ش پہنچے۔ ڈاکٹر شاہد صدیق پر فائرنگ  ملزم نوازش نے کی۔ سجاد اور شاہد نے ڈاکٹر شاہد صدیق کی نشاندہی کی تھی اور موقع  واردات پر موجود  رہے۔ واردات کے بعد ملزمان  فرار ہوگئے اور تھانہ کاہنہ میں قتل کا مقدمہ درج کیا گیا۔

پولیس نے ملزمان عبدالقیوم، نوازش،سجاد اور شاہد کو گرفتار کرلیا۔ سجاد اور شاہد سگے بھائی جبکہ ملزم شہریار سجاد کا بیٹا ہے۔ گرفتار ملزمان نے اعتراف جرم کرلیا۔ ملزم نوازش سے آلہ قتل برآمد کر لیا گیا۔ پولیس نے وقوعہ میں استعمال ہونے والی گاڑی پہلے ہی قبضہ میں لے لی تھی۔ 

ڈی آئی جی عمران خشور نے اپنے بیان میں کہا کہ ملزمان کے خلاف مضبوط چالان پیش کرکے قرار واقعہ سزا دلوائی جائے گی۔

Watch Live Public News