نوجوانوں کو بااختیار بنانے کیلئے  وزیراعلیٰ کے پی علی امین خان گنڈاپور کا انقلابی اقدام

نوجوانوں کو بااختیار بنانے کیلئے  وزیراعلیٰ کے پی علی امین خان گنڈاپور کا انقلابی اقدام

(ویب ڈیسک )  نوجوانوں کو برسر روزگار کرنے کے لئے تین بڑے منصوبے تیار کرلیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق   احساس روزگار ، احساس ہنر ، احساس نوجوان روزگار پروگرامز کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں ۔  وزیراعلیٰ  نے محکموں کو مفاہمت کی یاداشتیں جلد طے کرنے کی ہدایت کردی۔ 

  احساس نوجوان روزگار اسکیم کے تحت دس ملین روپے تک کے سافٹ لون فراہم کیے جائیں گے۔ احساس روزگار اسکیم کے تحت نیا کاروبار شروع کرنے یا موجودہ کاروبار کی توسیع کے لیے دو لاکھ روپے تک کا بلا سود قرضہ مہیا کیا جائے گا۔ 

احساس ہنر پروگرام کے تحت ہنر مند نوجوانوں کو کاروبار شروع کرنے کے لیے پانچ لاکھ روپے تک کے بلاسود قرضے دیے جائیں گے۔

"احساس اپنا گھر" پروگرام پر بھی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ پروگرام کے تحت مستحق خاندانوں کو مکان کی تعمیر، موجودہ مکان کی توسیع و مرمت وغیرہ کے لئے پندرہ لاکھ روپے تک کا بلاسود قرضہ دیا جائے گا۔

Watch Live Public News