سیکیورٹی فورسز کا رزمک میں خفیہ اطلاع پر آپریشن ،3 خوارج جہنم واصل ،1 زخمی

سیکیورٹی فورسز کا رزمک میں خفیہ اطلاع پر آپریشن ،3 خوارج جہنم واصل ،1 زخمی

(ویب ڈیسک ) شمالی وزیر ستان میں سیکیورٹی فورسز نے  خفیہ اطلاع پر آپریشن کرتے ہوئے  3 خوارج جہنم واصل کردیے جبکہ 1 زخمی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق  سیکورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور خوارج کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ کے نتیجے میں فتنہ الخوارج کے 3 خوارج جہنم واصل  جب کہ ایک خوارج زخمی ہوگیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والے خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا،   خوارج سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں کے ساتھ ساتھ معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث رہے۔

پاک فوج کے ترجمان نے بتایا کہ  علاقے میں کسی اور خارجی کو ختم کرنے کے لیے سینیٹائزیشن  کیا جا رہا ہے ،   سیکیورٹی فورسز ملک سے خوارج اور دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

Watch Live Public News