درندہ صفت 70 سالہ بزرگ کی 8 سالہ بچی سے زیادتی

درندہ صفت 70 سالہ بزرگ کی 8 سالہ بچی سے زیادتی
کیپشن: Rape with girl child
سورس: web desk

ویب ڈیسک: جتوئی میں زیادتی کا افسوسناک واقعہ ، 8 سالہ معصوم بچی کو  70 سالہ درندہ صفت بزرگ نے اپنی جنسی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا۔ 

تفصیلات کے مطابق معاشرے میں خواتین، بچے ، بچیاں غیر محفوظ ہوکر رہ گئیں ہیں، آئے روز زیادتی کے واقعات رپورٹ ہورہے ہیں،مظفر گڑھ کی تحصیل جتوئی میں ایسا ہی واقعہ پیش آیا جہاں درندہ صفت 70 سالہ بزرگ نے 8 سالہ بچی کی زندگی برباد کردی۔

ایف آئی آر کےمطابق بچی کے شور پر ورثا موقع پر پہنچ گئے ،  جتوئی پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا ، پولیس نے مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی ،بچی کو پولیس نگرانی میں ٹی ایچ کیو ہسپتال جتوئی منتقل کر دیا گیا ۔

Watch Live Public News