پاک فوج کی ایک دن کی تنخواہ سیلاب متاثرین کیلئےوقف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا اہم بیان

پاک فوج کی ایک دن کی تنخواہ سیلاب متاثرین کیلئےوقف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا اہم بیان

ویب ڈیسک:آرمی چیف   فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، ہلال جرات، نشان امتیاز (ملٹری) نے صوبہ خیبر پختونخوا میں   سیلاب  سے متاثرہ عوام کی بحالی سے متعلق خصوصی ہدایات کردیں۔

سیکیورٹی ذرائع آرمی چیف نے  کہا کے خیبر پختونخوا میں تعینات فوج سیلاب سے متاثر عوام کی بحالی میں بھرپور مدد کرے گی, اس سلسلے میں اضافی  فوجی دستے بھی بھیجے جا رہے ہیں، پاک فوج نے ایک دن کی تنخواہ خیبر  پختونخوا کے سیلاب سے متاثرہ عوام کی بحالی کے لئے وقف کر دی۔

پاک فوج نے اپنا ایک دن کا راشن جو تقریباً 600 ٹن سے زیادہ بنتا ہے، خیبر پختونخوا کے سیلاب سے متاثرہ عوام کی امداد کے لئے مختص کر دیا۔

آرمی چیف نے کور آف انجینئرز کو خصوصی ہدایات جاری کر دی ہیں کے پلوں کی مرمت کا کام جلد مکمل کرے، جہاں ضروری ہے عارضی پل قائم کیے جائیں۔

آرمی کے نائن یونٹ کے ریسکیو سنیفنگ ڈاگ یونٹ کو بھی سرچ اینڈ ریسکیو کے لئے بھیجا جا رہا ہے، آرمی کی خصوصی اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم بھی آرمی چیف کی ہدایت پر تعینات کر دی گئی ہے۔

پاک فوج کے ہیلی کاپٹر اور آرمی آیویشن کو پہلے سے ہی خیبر پختونخوا کے سیلاب سے متاثرہ عوام کی بحالی کے لئے تعینات کر دیا گیا ہے۔ 

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج مشکل کی ہر گھڑی میں خیبر پختونخوا کے بہادر عوام کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہے۔

Watch Live Public News