واشنگٹن ڈی سی میں بھارت کی یوم آزادی کی تقریب یوم ماتم میں بدل گئی

واشنگٹن ڈی سی میں بھارت کی یوم آزادی کی تقریب یوم ماتم میں بدل گئی
کیپشن: واشنگٹن ڈی سی میں بھارت کی یوم آزادی کی تقریب یوم ماتم میں بدل گئی

ویب ڈیسک: امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں بھارت کی یوم آزادی کی تقریب یوم ماتم میں بدل گئی۔

واشنگٹن کے بھارتی سفارتخانے میں جشن آزادی کی تقریب کے دوران سکھوں کی بڑی تعداد نے سفارتخانے کا گھیراؤ کر لیا اور شدید نعرے بازی کی۔ خالصتان کے پرچم اٹھائے سکھ مظاہرین کی بڑی تعداد نے بھارت مردہ باد اور قاتل مودی کے نعرے لگائے۔

اس موقع پر مظاہرین نے بھارتی ترنگے کے ٹکڑے کرکے سفارتخانے کے داخلی دروازے کے سامنے پھینکے۔ پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر موجود رہی تاہم کوئی ناخوشگوار صورتحال پیش نہیں آئی۔

مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے خالصتان کونسل کے سربراہ ڈاکٹر سندھو کا کہنا تھا کہ 17 اگست کو واشنگٹن ڈی سی میں خالصتان ریفرنڈم میں ووٹ ڈالنے کیلئے ہزاروں سکھ شہر میں پہنچنا شروع ہوگئے ہیں اور وہ دن دور نہیں جب بھارتی پنجاب کو آزاد کراکر خالصتان کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔

Watch Live Public News