ملک کا نام روشن کرنے والے کھلاڑیوں کیلئے بڑے اعزازات کا اعلان

ملک کا نام روشن کرنے والے کھلاڑیوں کیلئے بڑے اعزازات کا اعلان
کیپشن: ملک کا نام روشن کرنے والے کھلاڑیوں کیلئے بڑے اعزازات کا اعلان

ویب ڈیسک: حکومت پاکستان نے کھیلوں کے میدان میں ملک کا نام روشن کرنے والے کھلاڑیوں کو اُن کی خدمات کے اعتراف میں سول اعزازات دینے کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی سمیت 10 اہم کھلاڑیوں کو قومی اعزازات سے نوازنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان شخصیات نے سخت محنت، لگن اور شاندار کارکردگی سے ملک کا نام پوری دنیا میں روشن کیا ہے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق شاہد آفریدی، کوہ پیما شہروز کاشف، ملک محمد عطا (مرحوم) گھڑ سوار کو ہلال امتیاز سے نوازا جائے گا جبکہ سابق ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان ثنا میر اور ڈسک تھرو میں حیدر علی کو ستارہ امتیاز دیا جائے گا۔

ان کے علاوہ اسکواش میں حمزہ خان، شوٹنگ میں محسن نواز اور ٹینس میں راشد ملک کو تمغہ جبکہ شاہ زیب رند کو کراٹے اور محد سجاد کو کبڈی میں پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔

خیال رہے کہ حکومت کی جانب سے ان کھلاڑیوں کو 23 مارچ 2026 کو یوم پاکستان کے موقع پر اعلیٰ ترین قومی اعزازاتسے نوازا جائے گا۔

Watch Live Public News