پی ٹی اے نے شہریوں کو موبائل سم کے حوالے سے خبردار کر دیا

پی ٹی اے نے شہریوں کو موبائل سم کے حوالے سے خبردار کر دیا
کیپشن: پی ٹی اے نے شہریوں کو موبائل سم کے حوالے سے خبردار کر دیا

ویب ڈیسک: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی ( پی ٹی اے) نے شہریوں کو موبائل سمز کے بارے میں خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ آپ کی سم کسی اجنبی کے استعمال میں نہ ہو ورنہ آپ بڑی مشکل میں پھنس سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی اے نے واضح کیا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر آپ کی چوری شدہ معلومات کا استعمال کرکے آپ کے نام سے غیر قانونی سم حاصل کرسکتے ہیں، جسے فراڈ، غیر قانونی سرگرمیوں اور دہشت گردی کیلئے ا ستعمال کیا جاسکتا ہے۔   پی ٹی اے نے نام پر رجسٹرڈ موبائل سم کی معلومات فوری حاصل کرنے کا آسان طریقہ بتاتے ہوئے کہا کہ صارف  نام پر رجسٹرڈ سمز کی تعداد معلوم کرنے کیلئے cnic.sims.pk پر جائیں۔

اگرصارف کے پاس انٹرنیٹ کی سہولت نہیں ہے تو  وہ اپنا قومی شناختی کارڈ نمبر 668 پر ایس ایم ایس کرے اور معلومات حاصل کریں، اپنے نام سے رجسٹرڈ کسی بھی موبائل سم کو بلاک کر دیں جسے آپ استعمال نہیں کرتے۔ اتھارٹی نے شہریوں کو ہدایت کی کہ وہ تمام قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد ہمیشہ مجاز سیلز آؤٹ لیٹس، کسٹمر سروس سینٹرز اور سیلولر کمپنیوں کے فرنچائزز سے نئی موبائل سمز خریدیں۔

Watch Live Public News