موبائل بیلنس خودبخود ختم ہونے سے بچانے کیلئے پی ٹی اے کی مفت سروس متعارف

موبائل بیلنس خودبخود ختم ہونے سے بچانے کیلئے پی ٹی اے کی مفت سروس متعارف
کیپشن: موبائل بیلنس خودبخود ختم ہونے سے بچانے کیلئے پی ٹی اے کی مفت سروس متعارف

ویب ڈیسک: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی ( پی ٹی اے) نے موبائل صارفین کو غیر ضروری بیلنس کٹنے سے بچانے کے لیے ایک مفت سروس متعارف کرانے کی تصدیق کی ہے۔

پی ٹی اے کے مطابق اکثر صارفین کا بیلنس اس وقت تیزی سے ختم ہوتا ہے جب ان کا موبائل ڈیٹا پیکیج ختم ہونے کے باوجود انٹرنیٹ استعمال ہوتا رہتا ہے، جس کے باعث عام بیلنس سے چارجز کٹنے لگتے ہیں۔

اس مسئلے کے حل کے لیے موبائل آپریٹرز نے مفت سروس فراہم کی ہے، جس کے ذریعے ڈیٹا پیکیج ختم ہوتے ہی انٹرنیٹ کا خودکار استعمال بند ہو جائے گا، یوں صارفین کا بیلنس غیر ضروری طور پر خرچ نہیں ہوگا۔

پی ٹی اے نے صارفین کو ہدایت کی ہے کہ اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کے لیے اپنے موبائل آپریٹر کا مخصوص کوڈ ڈائل کریں، تاکہ ڈیٹا پیکیج ختم ہونے کے بعد انٹرنیٹ خودکار طور پر بند ہو جائے اور بیلنس محفوظ رہے۔

Watch Live Public News