مفتی کفایت اللہ کے گھر صف ماتم بچھ گئی

مفتی کفایت اللہ کے گھر صف ماتم بچھ گئی
کیپشن: مفتی کفایت اللہ کے گھر صف ماتم بچھ گئی

ویب ڈیسک: بٹ خیلہ جے یو آئی کے ضلعی امیر مفتی کفایت اللہ کے گھر میں فائرنگ۔ فائرنگ کے نتیجے میں مفتی کفایت اللہ شدید زخمی، بیٹی اور بیٹا جاں بحق۔

لیویز کے مطابق فائرنگ کی ذد میں آکر مفتی کفایت اللہ کی اہلیہ بھی شدید زخمی ہوگئی۔ فائرنگ مفتی کفایت اللہ کے بیٹے نے کی۔ واردات کے بعد ملزم فرار ہوگیا۔ لاشیں اور زخمی ڈی ایچ کیو ہسپتال بٹ خیلہ منتقل کر دیئے گئے ہیں۔

سپتال ذرائع کے مطابق مفتی کفایت اللہ کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

Watch Live Public News