ویب ڈیسک: اراضی کے تنازع پر بااثر افراد نے مزدور کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ اس کے ساتھ ہی سر کے بال اور مونچھیں مونڈ کر انسانیت کی تذلیل کی۔
تفصیلات کے مطابق میہڑ کہ نواحی گاؤں ساتھی خان پل میں زرعی زمین کہ تنازعے پر نوجوان ثابت علی پل کو ملزمان نے مبینہ تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے سرکے بال اور مونچھیں مونڈ ڈالیں۔
مزدور ثابت علی پل نے اپنے ساتھ پیش آئے افسوسناک واقعے کے بارے میں بتاتے ہوئے کہاکہ میری زرعی اراضی زبردستی ہتھیانے کیلئے ملزمان معشوق پل ،علی گوھر پل ،ماجد پل اور ارشادپل مبینہ طور پر چھ مرتبہ اسے تشدد کا نشانہ بنا چکے ہیں۔ تاہم اس کی کہیں بھی سنوائی نہ ہوسکی ہے۔آج بھی میری تذلیل کرکہ مجھ پر تشدد کیا گیا ہے۔
متاثرہ نوجوان نے ڈی آئی جی حیدرابا ،ایس ایس پی دادو اور دیگر انسانی حقوق کی تنظیموں سے اپیل کی ہے کہ اس واقعے کا نوٹس لیکر انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائےاور بااثر ملزمان سے تحفظ دلایاجائے۔