بھارتی ایئر لائن انڈیگو کا طیارہ حادثے کا شکار ہوگیا

 بھارتی ایئر لائن انڈیگو کا طیارہ حادثے کا شکار ہوگیا

ویب ڈیسک: ممبئی ایئرپورٹ پر انڈیگو ایئر لائن کی پرواز  کا پچھلا حصہ  رن وے سے ٹکرا گیا۔ تاہم تمام مسافر محفوظ ہیں۔ حادثہ خراب موسم کے باعث پیش آیا۔ ایئر لائنز کا کہنا ہے کہ طیارے کے معائنہ اور مرمت کے بعد آپریشن دوبارہ شروع کیا جائے گا۔

ممبئی ہوائی اڈے پر انڈیگو ایئر لائنز  کے ایئربس A-321 طیارے کی پچھلا حصہ رن وے سے ٹکرا گیا۔ طیارے میں سوار تمام مسافر اور عملے کے ارکان محفوظ ہیں۔ اس حوالے سے ایئر لائنز نے ایک بیان بھی جاری کیا ہے۔

انڈیگو کے ایک ترجمان نے کہا’’16 اگست 2025 کو ممبئی میں خراب موسم کی وجہ سے کم اونچائی پر پرواز کرتے ہوئے IndiGo Airbus A321 طیارے کا  پچھلا حصہ رن وے سے ٹکر گیا۔ اس کے بعد طیارے نے ایک اور پرواز کی اور بحفاظت لینڈ نگ کی۔ اسٹینڈرڈ پروٹوکول کے بعد طیارے کو ضروری جانچ پڑتال سے گزرنا پڑے گا۔‘‘

یہ واقعہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب کچھ دن پہلے ہوا بازی کے ریگولیٹر ڈی جی سی اے نے تقریباً 1700 پائلٹوں کی ’ سمیولیٹر‘ ٹریننگ میں مبینہ کوتاہیوں کے لیے انڈیگو کو وجہ بتاؤ نوٹس جاری کیا ہے۔ ‘

ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن (ڈی جی سی اے) کے مطابق تقریباً 1,700 پائلٹوں کی کیٹیگری سی یا اہم فضائی حدود کی تربیت غیر اہل سمیلیٹروں کے ساتھ کی گئی۔

ڈی جی سی اے  کا مزید کہنا تھا کہ جن سمیلیٹروں پر تقریباً 1,700 پائلٹس نے اپنی تربیت لی تھی وہ کچھ ہوائی اڈوں پر آپریشن کے لیے اہل نہیں تھے۔

Watch Live Public News