کراچی:یوم آزادی کے موقع پر فائرنگ والی لڑکی گرفتار، دو ملزمان فرار

کراچی:یوم آزادی کے موقع پر فائرنگ والی لڑکی گرفتار، دو ملزمان فرار

ویب ڈیسک: کراچی کے علاقہ کورنگی میں جشن آزادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کا معاملہ ، کورنگی پولیس نے سرکاری مدعیت میں مقدمہ درج کرکے لڑکی کو گرفتار کرلیاگیا۔

ذرائع ابلاغ کےمطابق لڑکی  پولیس قومی رضاکار کی سابق افسر ہے ، مقدمہ میں نامزد ملزم سعید  اور اویس فرار ہوگئے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم اویس نے لڑکی کو پستول دی تھی، دونوں ملزمان کی گرفتاری کے لئے ٹیم تشکیل دے دی۔

لڑکی  کی ویڈیو سوشل میڈیا پر زیرگردش تھی جس میں وہ ہوائی فائرنگ کرتی نظر آرہی تھی۔

Watch Live Public News