(ویب ڈیسک ) ورلڈ ٹریفک انڈیکس رپورٹ کے مطابق لاہور میں ٹریولنگ ٹائم دنیا کے 149 ترقی یافتہ شہروں سے بہتر ہے۔
ٹریولنگ ٹائم کے حوالے سے لاہور کی ٹریفک میں واضح بہتری، 149 ویں درجے پر آگیا۔ ورلڈ ٹریفک انڈیکس رپورٹ کے مطابقلاہور میں ٹریولنگ ٹائم دنیا کے 149 ترقی یافتہ شہروں سے بہتر ہے۔
سی ٹی او لاہور کے مطابق روڈ انفراسٹرکچر میں بہتری، زیروٹولرنس پالیسی اور ٹریفک شعور بڑھنے سے ٹریولنگ ٹائم بہتر ہوا،ادارہ جاتی اصلاحات، موثر پٹرولنگ، ڈیجیٹل مانیٹرنگ اور کیمرہ چیکنگ سے ٹریفک میں بہتری آئی۔نئےانڈرپاسز،سگنل فری کوریڈورز اور بےجاء یوٹرنز بند کرنے اور ون وے کےخلاف ایکشن سے ٹریفک کی روانی میں بہتری آئی۔
ورلڈ ٹریفک انڈیکس رپورٹ کے مطابق لاہور آج ٹریفک مینجمنٹ اور ٹریولنگ ٹائم کے حوالے سے پہلے سے زیادہ محفوظ شہر ہے۔
ورلڈ ٹریفک انڈیکس رپورٹ کے مطابق لاہور سال 2024 میں 120ویں جبکہ سال 2025 میں 129ویں نمبر پر تھا ۔
ورلڈ ٹریفک انڈیکس رپورٹ کے مطابق بدترین ٹریولنگ ٹائم کے حوالے سے امریکہ،بھارت،بنگلہ دیش کے شہر سرفہرست ہیں، بدترین ٹریولنگ ٹائم میں لاس انیجلس سٹی تیسرے، شارجہ چوتھے،دہلی پانچویں، ڈھاکہ ساتویں، تہران 14 ویں نمبر پر ہے۔استنبول 20ویں،ماسکو 29 ویں،بینکوک 39ویں،ٹورنٹو 50ویں،سڈنی 57 ویں کراچی 64ویں، میلبورن 65ویں نمبر پر ہیں ۔بیجنگ 76ویں، دوبئی 90ویں، لندن 119ویں،پیرس142 ویں،ٹوکیو145ویں نمبر پر ہیں۔
ٹریفک انڈیکس رپورٹ کے مطابق لاہور میں ٹریولنگ ٹائم کراچی اور اسلام آباد سے قدرے بہتر ہے۔بہترین ٹریولنگ ٹائم کے حوالے سے سوئٹزرلینڈ، آسٹریا، سویڈن اور جرمنی کے شہر سرفہرست ہیں۔
سی ٹی او لاہور سید عبد الرحیم شیرازی کا کہنا ہے کہ قانون کی پاسداری اور روڈ سیفٹی کا شعور اجاگر کرنے پر میڈیا کے مشکور ہیں، شہریوں کے تعاون کے بغیر کسی بھی شہر کی ٹریفک میں بہتری نہیں لائی جا سکتی، نامناسب روڈانفراسٹریکچر، پارکنگ پلازوں کا فقدان اور تجاوزات، ٹریفک خلل کی بڑی وجوہات ہیں۔شہر لاہور میں ٹریولنگ ٹائم میں واضح بہتری آنا مہذب معاشرہ کی بنیاد ہے۔