ویب ڈیسک: لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے سابق چیف جسٹس پاکستان، جسٹس ریٹائرڈ قاضی فائز عیسیٰ کو دھمکیاں دینے کے کیس میں کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے پیر ظہیر الحسن شاہ کو سزا سنا دی۔
عدالت کے جج ارشد جاوید نے مقدمے کا ٹرائل مکمل ہونے پر فیصلہ سناتے ہوئے پیر ظہیر الحسن شاہ کو مختلف الزامات میں مجموعی طور پر ساڑھے 35 سال قید کی سزا سنائی۔ علاوہ ازیں، مجرم پر 6 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔
واضح رہے کہ پیر ظہیر الحسن شاہ کے خلاف 2024 میں دھمکیاں دینے پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔