مسلمان خاتون کا نقاب کھینچنے پر راکھی ساونت نے بہار کے وزیر اعلیٰ سے بڑا مطالبہ کردیا

مسلمان خاتون کا نقاب کھینچنے پر راکھی ساونت نے بہار کے وزیر اعلیٰ سے بڑا مطالبہ کردیا
کیپشن: مسلمان خاتون کا نقاب کھینچنے پر راکھی ساونت نے بہار کے وزیر اعلیٰ سے بڑا مطالبہ کردیا

ویب ڈیسک: بھارتی اداکارہ راکھی ساونت نے بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی جانب سے ایک مسلم خاتون کا نقاب کھینچنے کے واقعے پر سخت تنقید کی ہے اور وزیر اعلیٰ سے عوامی معافی کا مطالبہ کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو پیغام میں راکھی ساونت نے کہا، "نتیش کمار، آپ نے کیا کر دیا؟ آپ ایک مسلم خاتون کو ایوارڈ دینے کے لیے بلاتے ہیں، مگر ان کے نقاب کے ساتھ کھلواڑ کرتے ہیں۔ کیا آپ کو مسلم ثقافت اور اس کی حساسیت کا کوئی علم نہیں؟"

راکھی ساونت نے مزید کہا کہ اسلام میں خواتین کا نقاب ایک مقدس عمل ہے، جسے کسی کو ہاتھ لگانے کا کوئی حق نہیں۔ "آپ ایک طرف عزت دینے کی بات کرتے ہیں اور دوسری طرف بے عزتی کرتے ہیں، کیا آپ کو شرم نہیں آتی؟" اداکارہ نے وزیر اعلیٰ سے مطالبہ کیا کہ وہ اس خاتون سے میڈیا کے سامنے معافی مانگیں۔ انہوں نے کہا، "عورت کے ساتھ ظلم اور اس کے نقاب کے ساتھ کھیلنا برداشت نہیں کیا جائے گا۔"

واقعہ کا پس منظر
یہ واقعہ بھارتی ریاست بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں ایک سرکاری تقریب کے دوران پیش آیا، جہاں وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے ایک مسلم خاتون ڈاکٹر کا نقاب زبردستی اُتارنے کی کوشش کی۔ اس واقعے کے بعد عوامی سطح پر شدید ردعمل سامنے آیا ہے، اور وزیر اعلیٰ کے استعفیٰ کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

Watch Live Public News