ایلون مسک نے 600 ارب ڈالرز کی دولت کا سنگ میل عبور کر لیا

ایلون مسک نے 600 ارب ڈالرز کی دولت کا سنگ میل عبور کر لیا
کیپشن: ایلون مسک نے 600 ارب ڈالرز کی دولت کا سنگ میل عبور کر لیا

ویب ڈیسک: دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک نے ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے اور 600 ارب ڈالرز کی دولت کے مالک بن گئے ہیں۔

بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق، ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے مالک ایلون مسک دنیا کے پہلے شخص ہیں جن کی دولت نے 600 ارب ڈالرز کا ہندسہ عبور کیا۔ 15 دسمبر کو اسپیس ایکس کی قدر 800 ارب ڈالرز تک پہنچنے کے بعد، ایلون مسک کی دولت میں 167 ارب ڈالرز کا اضافہ ہوا، جس کے نتیجے میں ان کی مجموعی دولت 638 ارب ڈالرز ہو گئی۔ اس کے ساتھ ہی وہ دنیا کے دوسرے امیر ترین شخص، لیری پیج (265 ارب ڈالرز)، سے 373 ارب ڈالرز زیادہ کے مالک ہیں۔

ایلون مسک کی دولت میں 2024 کے دوران اب تک 205 ارب ڈالرز کا اضافہ ہو چکا ہے۔ اسپیس ایکس کے 42 فیصد حصص کے مالک ایلون مسک، اگلے سال کمپنی کے حصص کو عوامی فروخت کے لیے پیش کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔

ایلون مسک ٹیسلا کے 12 فیصد حصص کے بھی مالک ہیں، جس سے رواں سال ان کی دولت میں 13 فیصد اضافہ ہوا۔ 15 دسمبر کو ٹیسلا کے حصص میں اضافے کے بعد، ایلون مسک کی دولت میں تقریباً 4 فیصد اضافہ ہوا۔

ایلون مسک اب دنیا کے پہلے "ٹریلین ائیر" بننے کے قریب ہیں، یعنی ایک ہزار ارب ڈالرز کے مالک۔ اسپیس ایکس کے حصص کی عوامی فروخت کے ساتھ، ایلون مسک 2026 تک یہ ہدف حاصل کر سکتے ہیں۔

Watch Live Public News