(ویب ڈیسک )عرب میڈیا کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیان ایران کو 3 ارب ڈالر جاری کرنے پر اتفاق ہوگیا۔
عرب میڈیا کا کہناہے کہ دوحہ میں امریکا بالواسطہ مذاکرات کے دوران ایران کو 3 ارب ڈالر جاری کرنے پرراضی ہوگیا۔ ایران نے شرط رکھی تھی کہ مذاکرات میں ہر پیشرفت کے ساتھ 3 ارب ڈالر جاری کیے جائیں۔
ذرائع کے مطابق آبنائے ہرمز کی صورتحال پر بھی عمان کی جانب سے پیش کردہ نئی تجویز کی بنیاد پر بات چیت جاری ہے۔ جبکہ وفود مشاورت کے لیے اپنے اپنے ممالک واپس جائیں گے۔
عرب میڈیا کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیان بالواسطہ تکنیکی مذاکرات آج دن کے آغاز میں ہی شروع ہو گئے تھے۔
خیال رہے کہ مذاکرات میں قطر اور پاکستان ثالثی کا کردار ادا کر رہے ہیں۔