ویب ڈیسک: امریکی کانگریس میں اسرائیل کو دی جانے والی 3.3 ارب ڈالر کی سالانہ فوجی امداد ختم کرنے کی تجویز پیش کر دی گئی ہے، جس پر رواں ہفتے ایوانِ نمائندگان میں ووٹنگ متوقع ہے۔
ریاست ٹیکساس سے تعلق رکھنے والے ڈیموکریٹ رکن کانگریس گریگ کاسر نے اعلان کیا ہے کہ وہ ریپبلکن رکن تھامس میسی کی جانب سے پیش کی گئی ترمیم کی حمایت کریں گے، جس میں اسرائیل کے لیے مختص سالانہ فوجی امداد ختم کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
گریگ کاسر نے اپنے بیان میں مؤقف اختیار کیا کہ اسرائیلی حکومت نے غزہ میں جنگی جرائم کا ارتکاب کیا اور امریکا کو ایران کے ساتھ کشیدگی میں الجھانے میں کردار ادا کیا، اس لیے امریکی ٹیکس دہندگان کے فنڈز سے مزید فوجی معاونت فراہم نہیں کی جانی چاہیے۔
مجوزہ ترمیم میں اسرائیل کے لیے 3.3 ارب ڈالر کی سالانہ فوجی امداد کے خاتمے کے ساتھ ساتھ امریکی محکمہ خارجہ کے بجٹ میں اسرائیل کے لیے مختص دیگر فنڈز بھی منسوخ کرنے کی تجویز شامل ہے۔