(ویب ڈیسک ) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ٹرافی ٹور کا آغاز کردیا گیا۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ٹرافی ٹور کا آغاز بھارت اور سری لنکا کو ملانے والے مشہور ایڈم برج سے کیا گیا۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ٹرافی بھارت کے علاوہ میزبان ملک سری لنکا سمیت، عمان، قطر، نیپال، بحرین اور منگولیا میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ٹرافی کو ٹی ٹونٹی لیگز، مخصوص دو طرفہ سیریز، اسکولز اور تاریخی مقامات پر لےجایا جائے گا۔
ٹی ٹونئٹی ورلڈ کپ آئندہ سال 7 فروری سے 8 مارچ تک بھارت اور سری لنکا میں کھیلا جائے گا۔