پہلی دفعہ پاکستانیوں کیلئے جاپان کے ورکنگ ویزوں کا آغاز

پہلی دفعہ پاکستانیوں کیلئے جاپان کے ورکنگ ویزوں کا آغاز
ٹوکیو: پاک جاپان تاریخ میں پہلی بار پاکستانیوں کیلئے جاپان کے ورکنگ ویزوں کا آغاز ہو گیا ہے ، 900 پاکستانی ملازمت کے لیے جاپان پہنچ گئے ہیں جس میں پاکستانی خواتین بھی شامل ہیں. تفصیلات کے مطابق رہائش، 2 ہزار ڈالر سے زائد تنخواہ اور دیگر سہولتیں بھی شامل ہیں جب کہ انٹرن شپ ویزے بھی لگنا شروع ہوگئے ہیں ، کئی لاکھ ویزوں کی گنجائش ہے اس حوالے سے پاکستان اور جاپان کی نجی تنظیمیں سفارتخانہ پاکستان ٹوکیو اور اوورسیز پاکستانیوں کی وزارت زیادہ سے زیادہ پاکستانیوں کو جاپان بھجوانے کیلئے مشترکہ کوششیں کررہی ہیں ۔ سفیر پاکستان کی ہدایات پر بائیس فروری کو سفارتخانہ پاکستان ٹوکیو میں بڑا سیمینار منعقد ہورہا ہے جس میں چالیس سے زائد جاپانی کمپنیاں شریک ہونگی جبکہ پاکستان سے سیکریٹری وزارت اوورسیز پاکستانی اور دیگر سرکاری افسران آن لائن شریک ہونگے . اس حوالے سے کمیونٹی ویلفئر اتاشی عاشج لقمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جاپان میں پاکستانی سفارتخانے اور پاکستان میں وزارت سمندر پار پاکستانی اور انسانی وسائل و ترقی، وزارت وفاقی تعلیم اور پروفیشنل ٹریننگ کی مشترکہ کوششوں سے جاپان میں پاکستانی ہنرمندوں کی آمد کا آغاز ہو چکا ہے۔ جاپان اور پاکستان کے مابین افرادی قوت کے حوالے سے یہ پہلا موقع ہے کہ جاپانی کمپنیوں نے جاپانی زبان جاننے والے ہنر مند پاکستانیوں کو بطور ٹیکنیکل انٹرنز ہائر کرنا شروع کیا ہے۔ اس سلسلے میں سفارتخانہ پاکستان نے جاپانی کمپنیوں کی آگاہی کے لئے جاپان میں پاکستانی افرادی قوت بارے آگاہی سیمینارز کا ایک سلسلہ شروع کیا ہے۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔