ویب ڈیسک: پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ وفاق میں حکومت سازی کیلئے پی ٹی آئی ایک اور یوٹرن لے گی۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے سیاسی برادری پرپے درپے حملے کرنے کی بجائے مکالمہ کیا ہوتا تو آج یہ دن نہ آتا، سیاسی بگاڑ اور رسہ کشی کے سب سے بڑے بینفشری اور ذمہ دار خود بانی پی ٹی آئی ہیں۔
وفاق میں حکومت سازی کیلئے مولانا فضل الرحمٰن صاحب کے بعد PTI بہت جلد زردای صاحب کے در ِ دولت پر حاضری دیکر ایک اور یو ٹرن لے گی
— Khawaja Saad Rafique (@KhSaad_Rafique) February 16, 2024
پی ٹی آٸ نے سیاسی برادری پر پے در پے حملے کرنیکی بجاۓ مکالمہ کیاھوتا تو آج کا دن نہ آتا
سیاسی بگاڑ اور رسہ کشی کے سب سے بڑے بینیفشری اور ذمہ دار خود…
لیگی رہنما نے کہا کہ وفاق میں حکومت سازی کیلئے مولانا فضل الرحمان کے بعد پی ٹی آئی بہت جلد زرداری صاحب کے درِ دولت پر حاضری دے کر ایک اور یوٹرن لے گی۔
ایک اور پیغام میں خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ جناب مولانا فضل الرحمان جید عالم دین اور رکھ رکھاؤ کے حامل بہادر دانشمند سیاسی رہنما ہیں، ان کے مؤقف سے اختلاف کیا جاسکتا ہے احترام سے نہیں۔
جناب مولانا فضل الرحمٰن جید عالم دین اور رکھ رکھاؤ کے حامل بہادر دانشمند سیاسی راھنما ھیں
— Khawaja Saad Rafique (@KhSaad_Rafique) February 15, 2024
انکے موقف سے اختلاف کیا جا سکتا ھے احترام سے نہیں
PTIنے انکی بہت تضحیک کی بہتان لگاۓ ،گالیاں دیں
آج PTI قیادت کو انکے در ِ دولت پہ حاضر ھونا ھی پڑا
ھر کہی بات منہ پر ھی آتی ھے۔۔
سو اسی…
خواجہ سعد رفیق نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی نے مولانا کی بہت تضحیک کی، بہتان لگائے اور گالیاں دیں، آخر کار پی ٹی آئی قیادت کو ان کے درِدولت پر حاضر ہونا ہی پڑا، ہر کہی بات منہ پر ہی آتی ہے، سو اسی قدر کہا جائے جتنا برداشت کرسکیں۔