تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کےرابطے بحال،بڑے فیصلے

 تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کےرابطے بحال،بڑے فیصلے
کیپشن:  تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کےرابطے بحال،بڑے فیصلے

ویب ڈیسک: تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کے رابطے بحال،تحریک انصاف کے رہنما سردار لطیف کھوسہ نےنائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق   لطیف کھوسہ نے کہا کہ ترجمان قیصر شریف اشتراک عمل پر امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا موقف اصولی ہے، ہم سمجھتے ہیں کہ اشتراک عمل صرف خیبرپختونخواہ کی سطح پر نہیں، وفاقی سطح پر بھی کیا جانا چاہیے، آج بانی پی ٹی ائی سے میری ملاقات ہے، ملاقات کے بعد جماعت اسلامی کی قیادت سے رابطہ کروں گا۔

لیاقت بلوچ نے کہا کہ سیاسی جماعتوں میں مذاکرات کا راستہ ہمیشہ کھلا رہتا ہے،پی ٹی آئی کی مذاکراتی ٹیم کی آج جماعت اسلامی کی قیادت سے ملاقات کا بھی امکان ہے۔

تحریک انصاف کے رہنما عامر ڈوگر نے جماعت اسلامی کے ترجمان قیصر شریف سے رابطہ کیا اور کہا کہ اسد قیصر کی سربراہی میں پی ٹی آئی کی مذاکراتی ٹیم جماعت اسلامی کی قیادت سے ملنا چاہتی ہے۔

 قیصر شریف نے کہا کہ ملاقات کا وقت اور جگہ قیادت سے مشاورت کے بعد بتا دیا جائے گا۔