فیصل آباد:خاتون سےنازیباحرکت کرنے والے شخص کو سی سی ڈی نے پکڑلیا

فیصل آباد:خاتون سےنازیباحرکت کرنے والے شخص کو سی سی ڈی نے پکڑلیا
کیپشن: فیصل آباد:خاتون سےنازیباحرکت کرنے والے شخص کو سی سی ڈی نے پکڑلیا

ویب ڈیسک:فیصل آباد میں راہ چلتی خاتون کے ساتھ نازیبا حرکت کرنے والا ملزم سی سی ڈی اقبال ٹاؤن کے چھاپے کے دوران بھاگتے ہوئے بجلی کے کھمبے سے ٹکرا کر زخمی ہو گیا۔ پولیس نے ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق سرکل آفیسر سی سی ڈی اقبال ٹاؤن نے  ملزم سیف کی گرفتاری کے لئے ریڈ کیا تو ملزم نے گرفتاری سے بچنے کے لیے موٹر سائیکل بھگا دی۔جس سے ملزم بجلی کے کھمبے سے ٹکرا گیا۔ حادثے کے نتیجے میں ملزم کی بازو ٹوٹ گئی۔ 

واضح رہے کہ ملزم راہ چلتی خواتین کو تنگ کرتا  تھا۔کچھ دن قبل ملزم کی خاتون کو نازیبا حرکت کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔

Watch Live Public News