عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی
کیپشن: عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی

ویب ڈیسک: عالمی مارکیٹ میں آج سونے کی قیمت میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

آج سونے کی قیمت 1.1 فیصد کمی کے ساتھ 4,988.04 ڈالر فی اونس پر آ گئی ہے۔ اپریل کے لیے امریکی سونے کے سودے بھی 0.8 فیصد کمی کے ساتھ 5,006.60 ڈالر فی اونس پر طے ہوئے۔

پاکستان میں گزشتہ کاروباری دن میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 7 ہزار روپے کا اضافہ ہوا تھا، جبکہ عالمی مارکیٹ میں 70 ڈالر کے اضافے کے بعد فی اونس قیمت 5,042 ڈالر تک جا پہنچی تھی۔

آج عالمی سطح پر سونے کی قیمت 5,006 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے پیش نظر پاکستان میں بھی سونے کے نرخ میں کمی کا امکان ہے۔

Watch Live Public News